• news

ایشین بیس بال چپمپئن شپ کل چین میں شروع ہو گی‘ پاکستانی ٹیم شرکت کیلئے پہنچ گئی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم 26 ویں بی ایف اے ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لنے کے لئے چین پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ کا آغاز کل بروز بدھ سے ہوگا جس میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان چین کے خلاف کھیلے گی۔ روانگی سے ایک روز قبل پاکستان آرمی نے اپنے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں شرکت سمیت ٹیم کا حصہ بننے سے منع کر دیا تھا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ ٹورنامنٹ میں شامل زیادہ تر ٹیمیں پاکستان سے بہتر رینکنگ رکھتی ہیں تاہم ہمارے کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کر رکھی ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کوریا، جاپان، فلپائن، چائنہ، اور چائینز تائیے شامل ہیں۔ پاکستان کے کھلاڑیوں میں باسط مرتضٰی (کپتان)، احسان بیگ، سید در حسین، محمد توصیف، محمد عثمان، زبیر نواز، سمیر زاوار، ظہیر بشیر، عمیر عماد بھٹی، عثمان اعظم، طاق ندیم، محمد آصف مشتاق، شہریار وسیم، سلیم حیدر اور عثمان شوکت شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 28 نومبر کو چین کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا دوسرا میچ 29 نومبر کو جاپان سے، 30 نومبر کو کوریا سے، یکم دسمبر کو چائینز تائیے جبکہ 2 دسمبر کو فلپائن کے مد مقابل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن