کھلاڑیوں کے غیرضروری انٹرویوز روکنے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کھلاڑیوں کے غیرضروری انٹرویوز کا سلسلہ روکنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہر خاص عام کے داخلہ پر پابندی لگا دی۔ این سی اے میں تعینات عملہ کے مطابق انہیں یہ احکامات جی ایم میڈیا کی جانب سے ملے ہیں کہ کوئی بھی صحافی اور دوسرا شخص ان کی اجازت کے بغیر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں داخل نہیں ہوگا۔ پی سی بی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں غیر ضروری افراد کا داخلہ عام ہو گیا تھا اکثر اوقات کھلاڑی کسی بھی نیوزی ایجنسی اور رپورٹر سے بات نہیں کرتے تھے لیکن میڈیا میں کھلاڑیوں کے نام کے انٹرویوز منظرعام پر آنا شروع ہو گئے تھے۔ ریگولر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے پی سی بی کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔