پاکستان میں فلم انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ 2012ءکے گیارہ ماہ میں پاکستان کی صرف 6 فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارت کی 50 فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سال مزید کسی پاکستانی فلم کی نمائش کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلمی تاریخ میں اتنی کم تعداد میں فلمیں پہلے کبھی ریلیز نہیں ہوئیں۔