• news

اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور زنا جیسے سنگین جرائم کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں ہے: شرجیل میمن


کراچی (اے پی اے ) پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور زنا بالجبر جیسے سنگین جرائم کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں ہے اس پر چند یوم قبل صوبہ میں فروخت ہونے والی دوا سے درجن بھر سے زیادہ اموات صوبائی حکومت کی مکمل نااہلی کی دلیل ہے جبکہ چند ماہ قبل بھی دواﺅں کے استعمال سے پنجاب میں سینکڑوں اموات واقع ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک شہزادے کی ذات میں صوبائی حکومت کے تمام اہم محکموں کی سربراہی سونپ دی جائے تو اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے۔ سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت ایک مستحسن اقدام ہے لیکن پنجاب میں لاقانونیت کا گراف آخری حدوں کو چھو رہا ہے اس پر بھی سپریم کورت کو ضرور نوٹس لینا چاہئے۔ پنجاب میں کسی مغلیہ بادشاہت کا دور دورہ دکھائی دیتا ہے جس میں طاقت کا منبع نام نہاد خادم اعلیٰ کی شخصیت میں مرکوز ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے عوام کی حالت ابتر ہوچکی ہے۔ کراچی ثناءنیوز کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں الیکشن میں نواز شریف اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن