• news

پیپلز پارٹی سے سندھ کارڈ بھی چھن چکا، شرجیل میمن ہماری مقبولیت کے باعث بوکھلا گئے: زعیم قادری


لاہور (خصوصی رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی تشویش بجا ہے‘ کیونکہ پیپلزپارٹی گزشتہ ساڑھے چار سالوں کی خراب ترین کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف عوامی حمایت کھو چکی ہے بلکہ اس کا سندھ کارڈ بھی چھن چکا ہے۔ زعیم حسین قادری نے شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کی قیادت بے بنیاد بیانات دے کر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جس سے اس کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال نہیں ہو سکے گی۔ اصغر خان کیس پر بغلیں بجانے کی بجائے شرجیل میمن کو چاہیے کہ وہ زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں روکنے پر قائل کریں۔ پی پی آئندہ انتخابات میں نہ صرف پنجاب میں بلکہ ہر صوبے میں بری طرح ناکام ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن