• news

قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

اسلام آباد/ چمن (ثناءنےوز) چمن میں قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان کو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان پریکٹس میچ کھیلنے کیلئے عیسی اکیڈمی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ عیسی خان کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا، عیسی خان 3 سال تک پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے کپتان رہے اور اب کے ای ایس سی فٹبال ٹیم کے کپتان ہیں جو گذشتہ روز کراچی سے چمن آئے تھے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغان فٹبال کلب میں باہمی اختلافات کے باعث بعض کھلاڑی عیسی خان کے کے ای ایس سی میں کھیلنے کے مخالف ہیں تاہم پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن