روس: عدالت نے مارشل آرٹ کے چیمپئن کو قتل کے جرم سے بری کر دیا، فوری رہا بھی کر دیا گیا
ماسکو (اے ایف پی) روس کی ایک عدالت نے مارشل آرٹ کے چیمپئن کو 19 سالہ لڑکے کے قتل کے جرم میں سزا بنانے کی بجائے رہا کر دیا۔ داغستان کے مسلم علاقہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے چیمپئن رسول مرزایوف نے جھگڑے کے دوران 19 سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد وہ چند دنوں میں مر گیا، روسی قوم پرستوں نے الزام لگایا ہے کہ مارشل آرٹ کے چیمپئن کی تحقیقات کے دوران نرمی برتی گئی اور اسے قتل کی بجائے کم جرم کا مرتکب قرار دیا گیا۔