شفقت تنویر مرزا کی یاد میں تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کی پنجاب شاخ نے گذشتہ روز معروف صحافی اور محقق شفقت تنویر مرزا کی یاد میں لاہور آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت مشتاق صوفی نے کی۔ مہمان خصوصی شفقت تنویر مرزا کی صاحبزادی تاشی تھیں۔ اظہارخیال کرنے والوں میں قاضی جاوید، حسنی شاد، پروین ملک، ڈاکٹر سعید بھٹہ، نسرین انجم بھٹی، ڈاکٹر نبیلہ عمر، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، الطاف احمد قریشی، ثناور چدھڑ اور مدثر اقبال بٹ تھے۔