اداکارہ ہما ڈار کی شوبز میں واپسی
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ہما ڈار شوبز میں واپس آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ شوبز کی دنیا سے الگ رہی۔ جیسے ہی ذاتی مصروفیت ختم ہوئی شوبز میں واپس آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں واپسی کے بعد میری فلم ”شریکا“ اور ڈرامہ سیریل ”ہلارے“ ریلیز ہو چکی ہیں جبکہ ڈرامہ سیریل ”اکیلی“ زیرتکمیل ہے۔