• news

پریذیڈنٹ کپ: سٹیٹ بینک‘ نیشنل بینک‘ یو بی ایل‘ پی آئی اے پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے کے دوسرے روز سٹیٹ بنک، نیشنل بنک، یو بی ایل اور پی آئی اے کی ٹیموں پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اسلام آباد میں سوئی گیس کی ٹیم نے 213 رنز 6 کھلاڑی آ¶ٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور سکور کو 310 رنز تک پہنچا دیا۔ رضوان نے 136 رنز بنائے۔ سٹیٹ بنک کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 105 رنز بنا لیے۔ بلاول بھٹی نے 4 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کے آر ایل کی ٹیم نے نیشنل بنک کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ کے آر ایل کی ٹیم 239 رنز بنا کو آ¶ٹ ہوئی جس میں سعید انور جونیئر 4 رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک نیشنل بنک کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے تھے۔ مرغزار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے میچ میں زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم نے شرجیل خان اور حارث سہیل کی سنچریوں کے بعد عمران نذیر نے بھی سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو 643 تک پہنچا دیا۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک یو بی ایل ٹیم کی 147 کے سکور پر 8 وکٹیں گر گئیں۔ میر پور میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز واپڈا کی ٹیم 240 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی جواب میں پی آئی اے کی ٹیم 94 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک واپڈا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 88 رنز بنا کر اپنی برتری کو 234 رنز تک پہنچا دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن