لاہور ہائیکورٹ: ضمنی الیکشن روکنے کیلئے درخواستوں کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی، وکلاءکو طلب کر لیا گیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ضمنی انتخابات روکنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت 29 نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ مسٹرجسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکلا نے دلائل دیئے کہ اسمبلیوں کی مدت سولہ مارچ کو ختم ہو رہی اس لیے عام انتخابات میں چار ماہ سے کم مدت باقی ہے الیکشن کمشن کا چار دسمبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ عدالت ضمنی انتخابات روکنے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت انتیس نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کر لیا۔