• news

سازشی منظور وٹو وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں: زعیم قادری

لاہور (ثناءنیوز) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ سازشی ذہنیت والے منظور وٹو وزارت اعلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ عوام انتخابات میں ابن الوقت ،محسن کش اور لیٹرے سیاست دانوں کا وہ حشر کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ یہاں منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منظور وٹو کے داغدار ماضی سے سب آگاہ ہیں ۔ انہوں نے ماضی میں پنجاب کی منتخب حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر جس طرح سے اقتدار پر قبضہ کیا تھا،عوام ان کے اس منافقانہ کردار کو ابھی تک نہیں بھولے۔

ای پیپر-دی نیشن