پنجاب حکومت نے 5 افسروں کو تبدیل کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 5 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکیل احمد تعیناتی کے منتظر تھے کو ایم ڈی پارکنگ کمپنی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالستار خان اے سی یزمان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا۔ سعادت پرویز سائیں ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئیں۔ محمد عرفان خالد اے سی جڑانوالہ کے تبادلے کے احکامات کینسل کردئیے گئے۔ ظہیر انور اے سی فیصل آباد سٹی کے تبادلے کے احکامات کینسل کردئیے گئے ہیں۔