قصور: 5 افراد نے بی اے کی طالبہ کو برہنہ کرکے ویڈیو بنا لی
قصور (نامہ نگار) چونیاں کے نواح میں پانچ افراد نے بی اے کی طالبہ کو برہنہ کر کے اس کی ویڈیو فلم بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والد اشتیاق نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بی اے کی طالبہ بیٹی (س) رشتہ داروں کو ملنے جا رہی تھی کہ راستہ میں اسے ملزمان رضا ڈوگر وغیرہ نے قابو کر لیا اور اسے اغوا کر کے ایک حویلی میں لے گئے اسے برہنہ کر کے اس کی بلیو فلم تیار کر لی اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم (س) کے شور کرنے پر شہری آ گئے جن کو دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔