• news

یونیورسل سروس فنڈز کے منصوبوں میں بے ضابطگیاں، قائمہ کمیٹی کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں یونیورسل سروس فنڈ کے زیر انتظام جاری ٹیلی کام منصوبوں میں کروڑوں روپے کے خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے یو ایس ایف ٹیلی کام منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں اور چیئرمین پی ٹی اے کی قوائد و ضوابط سے ہٹ کر تقرری کی تحقیقات کیلئے سینیٹر زاہد خان اور سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ کی سربراہی میں دو ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ کا اجلاس چیئر مین کمیٹی محمد ادریس خان صافی کی زیر صدارت اجلاس میں چیئر مین پی ٹی اے اور چیئرمین چیف ایگزیٹو افیسر کی تقرریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد اللہ بیگ نے کمیٹی کو بتایاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قواعدو ضوابط کے مطابق کی گئی۔ جس پر اراکین کمیٹی نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اپنے من پسند افراد نوازنے کیلئے اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر رہی ہے۔ سیکرٹری آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی اے بنانا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن