• news

دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری اپنی ہے: گورنر خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت نیوز) گورنر خیبر پی کے بیرسٹرمسعود کوثر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی اور کی نہیں ہماری اپنی جنگ ہے اور حکومت دہشت گردی ختم کر کے ہی چین سے بیٹھے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف حکومت کی موثر حکمت عملی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب صوبہ سمیت ملک بھر میں امن قائم ہو جائےگا۔ گورنر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیلیفون بند ہونے سے عوام کو تکلیف تو ضرور ہوتی ہے لیکن اگر ایک بھی انسانی جان بچ جائے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن