• news

اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت بڑھ کر97.40 روپے ہوگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوربرطانوی پاﺅنڈ میں اضافہ جبکہ یورو میں مجموعی طورپر استحکام رہا جس کے باعث ڈالرکی قیمت مزید10پیسے اضافے پر97.30 روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 97.00 روپے سے بڑھ کر 97.10 روپے اور قیمت فروخت 97.20روپے سے مزید بڑھ کر97.40روپے کی بلند سطح پر بند رہی۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں30 پیسے اضافہ رہا اوریورو کی قیمت میں بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ سطح پرمستحکم رہی۔\ اس طرح یورو کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام رہا برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 154.00 روپے سے بڑھ کر 154.30روپے اورقیمت فروخت 155.00 روپے سے بڑھ کر155.30 روپے کی بلند سطح پر بند رہی یورو کی قیمت خرید 124.70روپے اور قیمت فروخت 125.70 روپے کی گزشتہ سطح پر مستحکم ہوگئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب بھی ڈالرکی قیمت کو کنٹرول کرنے کے موثر اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ دنوں خدشہ ہے کہ ڈالر کی قیمت 100روپے تک تجاوز ہوجائے گی جس کے نتیجے میں ملک میں جاری مہنگائی کی شدت بھی بڑھ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن