• news

زونگ اور ہوائی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جی ایس ایم لیبارٹری قائم کر دی

لاہور (پ ر) چائنہ موبائل کے بین الاقوامی برانڈ زونگ اور صف اول کا گلوبل انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (ICT) سلوشن پروائیڈر ہوائی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں جدید جی ایس ایم لیبارٹری اور ٹریننگ سنٹر قائم کر دیا۔ ٹیلی کام کے شعبے کی ضرورت کے مطابق تعلیمی شعبے اور کارپوریٹ ورلڈ میں رابطہ استوار کرنے کیلئے۔ چائنہ موبائل پاکستان کی مہارت اور ہوائی کی ہارڈویئر میں 1.3 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث جی ایس ایم لیبارٹری اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ساز و سامان کو استعمال کرنے کا ایکسپوژر اور حقیقی تجربہ فراہم کرے گی۔ ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہو سکے گا ویلیو ایڈڈ سروسز (VAS) میں مزید تحقیق و ترقی کیلئے۔ یہ لیبارٹری تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال ہو گی، لیبارٹری ایک مکمل ٹیلی فون نیٹ ورک ہے بشمول جی ایس ایم موبائل کے بنیادی ڈھانچے کے جس میں ایک ایم ایس سی، ایک بی ایس سی اور ایک بی ٹی ایس، ایچ ایل آر اور میڈیا گیٹ وے شامل ہے۔ فن ین جی، سی ای زونگ نے کہا کہ لیبارٹری ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ کا بنیادی حصہ ہے۔ لیبارٹری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں موجود چینی سفیر لیو جان نے کہا مجھے یہ بات جان کر بہت خوشی ہوئی کہ زونگ نے صلاحیتوں کے حامل طلبہ کو اپنا مقصد کامیابی سے حاصل کرنے کیلئے اتنے شاندار منصوبے کا آغاز کیا۔

ای پیپر-دی نیشن