گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر کے وفد نے علی ارشد حکیم چیئرمین ایف بی آر اسلام آباد سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس کی قیادت چیمبر کے نائب صدرملک محمد امین ناز نے کی جبکہ سابق صدور شیخ محمد نسیم، اخلاق احمد بٹ، خواجہ ضرار کلیم، رانا شہزاد حفیظ و دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کا مقصد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔انہوںنے چیئرمین ایف بی آر کو بتایا کہ اس وقت تیارمصنوعات کے مقابلے میں را میٹریل کی آئی ٹی پی ویلیو زیادہ ہے اس مسئلہ پر نظر ثانی کی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملہ کی جانچ پڑتال کر کے بزنس کمیونٹی کی اس شکایت کو دور کیا جائے گا۔