امن و امان کی صورتحال پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کا اظہار تشویش
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر نے امن و امان کی مزید خراب ہوتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالات درست بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ دن دہاڑے ڈکیتیوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری برادری بُری طرح بد دل ہورہی ہے بلکہ سرمائے کی دیگر ممالک منتقلی کے رحجان میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بزنسمین پولیس لائزن کمیٹیاں تشکیل دے تاکہ حالات سدھارنے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے جا سکیں۔