• news

کراچی بندرگاہ پر80ہزار ٹن سامان اتارا ‘لادا گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ پر مجموعی طور پر 80 ہزار 318 ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گئی جس میں کل درآمدی کارگو 58 ہزار 724 ٹن اور 21 ہزار 594 ٹن برآمدی کارگو شامل ہیں۔ درآمدی کارگو میں 14 ہزار ٹن بلک کارگو، 51 ہزار 566 ٹن خشک کارگو اور 7 ہزار 158 ٹن آئل ومائع کارگو شامل ہیں اور ان درآمدی کارگو سے 14 ہزار ٹن کوئلہ اتارا گیا جبکہ برآمدی کارگو میں 816 ٹن بلک کارگو، 19 ہزار 854 ٹن خشک کارگو اور ایک ہزار 740 ٹن آئل ومائع کارگو شامل ہیں اور ان برآمدی کارگو کے ذریعے 816 ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔ منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7 جہاز کے پی ٹی پر لنگر انداز ہوئے جبکہ 3 جہاز کارگو لے کر روانہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں 6 جہازوں کی آمد اور 4 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن