• news

عدالتوں سے سزا پانے والوں کو رہا کرنا ناانصافی ہے: خواجہ محمود احمد

لاہور (وقائع نگار) مسلم لیگی رہنما اور معروف قانون دان خواجہ محمود احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ عدالتوں سے سزائیں پانے والے ملزموں کو حکومت کی طرف سے رہائی کے اختیارات فتح کرنے کے لئے قانون سازی کرے۔ ایک بیان میں خواجہ محمود احمد نے کہا کہ عدالتوں سے سزا پانے والوں کو حکومت کی طرف سے رہا کرنے کا اقدام انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عدالتوں سے سزا پانے والوں کو رہا ہی کرنا ہے تو پھر ایک عام فرد کو بھی رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے دعویدار خود ہی قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اسی لئے ملک میں لاقانونیت میں اضارہ ہوتا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن