• news

اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے زیر اہتمام فلسفہ شہادت امام حسینؓ اوپن ڈسکشن فورم کا انعقاد

لاہور(لیڈی رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیرِ اہتمام فلسفہِ شہادتِ امام حسینؓ اوپن ڈسکشن فورم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ناظمِ جامعہ اسلامی جمعیت طلبہ رائے حق نواز نے کی۔ فورم میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حضرتِ امام حسین ؓ کو اسلام کیلئے عظیم قربانی پر خراج، تحسین پیش کیا گیا۔ اور تمام طلبہ نے یہ وعدہ کیا کہ اسلام کی حفاظت کیلئے وہ امامِ حسین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔فورم میں طلبہ کا کہنا تھا کہ امام ِ حسین کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ کسی طاغوت کے سامنے جھکنے سے بہت پہتر ہے کہ اپنی جان ہی قربان کر دی جائے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ جامعہ رائے حق نواز نے کہا کہ امام حسےن نے شہادت تو قبول کرلی لیکن باطل کے ساتھ مفاہمت نہیں کی۔ آج وقت کا تقا ضا یہ ہے کہ راستہِ حسینیت پر چلتے ہوئے نیک او ر صالح لوگوں کا ساتھ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن