روبینہ شاہین وٹو کی پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں
لاہور (پ ر) روبینہ شاہین و ٹو ایم پی اے و چیئرپرسن امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ نے گذشتہ روز 9 بجے سے 2 بجے تک پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سینکڑوں ورکرز موجود تھے۔ روبینہ شاہین وٹو نے کارکنوں کے مسائل سنے اور موقع پر موجود جیالوں اور ورکرز کی مدد کے لئے متعلقہ محکموں میں ٹیلی فون کئے اور خط لکھے۔ اس کے علاوہ لوگوں نے مالی امداد اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلہ میں بھی درخواستیں جمع کروائیں۔ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور سے تسنیم چودھری، شائستہ بی بی، فہمیدہ بی بی، زبیدہ بی بی اور زرینہ بیبی نے روبینہ شاہین وٹو سے ملاقات کی۔