• news

زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کر کے چور دروازے بند کر دئیے

لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی مفاہمت کی سیاست کے پیپلز پارٹی کے مخالفین بھی معترف ہو گئے ہیں۔ صدر زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کرکے چور دروازے سے اقتدار میں آ نے والوں کے دروازے بند کر د ئیے ہیں ہم پنجاب میں بھی حکومت بنا کر پنجاب کے عوام کو انکے حقوق دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جعلی شربت کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے پنجاب مےں حکو مت نام کی کوئی چےز نظر نہےں آتی ہے اور وزیر اعلی کی جانب سے وزارت صحت اپنے پاس رکھنے کی ضد کی وجہ سے اب تک سینکڑوں جانیں موت کے منہ میں جا چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن