مسلم لیگ ن نے خوشحال پنجاب کو بدحال کر دیا: خالد گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 161سے ٹکٹ کے خواہش مند تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ نواز لیگ کی کرپشن پارٹی اور خادم اعلیٰ کی قیادت نے خوشحال پنجاب کو بدحال بنا ڈالااور قومی سرمائے کو نام نہاد ترقی کی آڑ میںاپنی تشہیر کیلئے دل کھول کر لوٹا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے بدامنی کا دور دورہ ہے اور اس کے ذمہ دار زرداری اورشہباز شریف دونوں ہیں،انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خاں کی قیادت میں ملک کا بیڑہ غرق کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا گیا۔