یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز میں آج سے فارمرز کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے سروس کا آغاز ہو گا
لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں آج بدھ سے رسمی طور پر 24/7 توسیع سروس کا باقاعدہ آغازہوگا۔ جس کا مقصد لائیوسٹاک کے شعبے میں پولٹری ڈیری اور ماہی گیری سے متعلق فارمرز کمیونٹی کو ھنگامی طور پر ان کی گھر کی دہلیز پر کلنیکل و سرجری اور فیلڈسے متعلق سروس مہیا کرنا ہے تاکہ اس سیکٹر کو مزید وسعت دیکر قومی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر گامزن کیا جا سکیں۔ انچارج 24/7 توسیع سروس ڈاکٹر انیلہ ضمیر درانی نے کہا کہ ایمرجنسی سروس کا اچھوتا خیال وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے دیا۔