• news

بزدل حکمران ایٹمی پاکستان اور غیور پاکستانیوں کی قیادت نہیں کر سکتے: صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ بزدل حکمران ایٹمی پاکستا ن کی سا لمیت کا دفاع اور غیور پاکستانیوں کی قیادت نہیں کر سکتے۔ بلوچستان کے اندر اعلانیہ بیرونی مداخلت پر وفاقی حکومت کی مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ میاں نوازشریف نے اپنے دونوں ادوار میں ملک دشمن قوتوں اور سپرپاورز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور بیرونی دباﺅ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ مگر فوجی آمر نے ان کی منتخب حکومت پرشب خون مار دیا اور اس کے نتیجہ میں پاکستان کی تعمیروترقی کاسفر رک گیا۔ نواز شریف نے اپنے ادوار میں پاکستان کے قومی مفادات اور پاکستانیوں کے بنیادی حقوق پرکوئی آنچ نہیں آنے دی۔

ای پیپر-دی نیشن