خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں: بیگم ثروت شاہد
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کی بیگم ثروت شاہد نے کہا ہے کہ کوئی ملک خواتین کی شراکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پاکستان میں خواتین کیلئے ترقی کی بہت گنجائش موجود ہے تاہم انہیں مساوی مواقع ضرور مہیا کرنا ہونگے، جب تک پاکستانی خواتین باوقار اور پراعتماد انداز میں مردوں کے شانہ بشانہ کام نہیں کریں گی ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار پاکستان گرل گائےڈ اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام چار روزہ گرل گائےڈ ٹرےنرز ٹرےننگ کی افتتاحی تقرےب کے موقع پر صوبائی گائےڈ ہاﺅس حبےب اللہ روڈ پر خطاب میں کےا۔ قبل ازےں نفےسہ ملہی نے خطبہ استقبالےہ پیش کیا۔ اس موقع پر بیگم عظمت بلوچ‘ مقصود چغتائی، ثمےنہ اعجاز، تزئےن فضل، ثناءنصےر، سلمہ سجاد و دےگر نے بھی خطاب کیا۔