پنجاب یونیورسٹی نے ایم ایڈ امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا
لاہور( لیڈی رپورٹر) :پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے9جنوری 2013ءسے شروع ہونے والے ایم ایڈ(Visual Impairment)سیکنڈ اینول2011ئ(سیشن2010-2011) اور اینول 2012ء(سیشن2011-2012) امتحان کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کروانےکا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ امتحان کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم12 دسمبر 2012ءجبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر2012ءہے۔