• news

شائقین کیلئے شرائط میں نرمی کریں‘ پی سی بی بھارتی بورڈ سے درخواست کریگا


لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی شائقین کیلئے سخت ترین شرائط پر بھارتی بورڈ سے نظرثانی کی درخواست کرنے کا فیصلہ کرلےا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ ہونیوالی پاکستان بھارت سیریز دیکھنے کیلئے بھارت جانیوالے کرکٹ شائقین کے ویزوں کیلئے سخت شرائط اور بھارت میں محدود نقل و حرکت کی کی پابندی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی کہ وہ شرائط میں نرمی کیلئے بھارتی حکومت کے متعلقہ اداروں سے بھی بات کرے اور جہاں تک ممکن ہو سکے شرائط میںنرمی لائی جائے۔ امکان ہے کہ آئندہ چند روز تک اس حوالے سے باقاعدہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن