تھیٹر سے بیہودگی ختم کرنے میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں : صوبیہ خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ تھیٹر سے بیہودگی ختم کرنے میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں‘ اگر اب بھی سٹیج کی حالت زار پر توجہ نہ دی گئی تو یہ بھی فلم انڈسٹری کی طرح زوال کی طرف چلا جائےگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا ہے کہ ڈانس سٹیج ڈرامے کا جزو ہے لیکن اس میں فحاشی کا عنصر نہیں ہونا چاہئے۔سٹیج کی حالت زار پر توجہ نہ دی گئی تو فلم انڈسٹری کی طرح زوال کی طرف چلا جائےگا۔ میں اس سٹیج ڈرامے میں کردار ادا کرتی ہوں جس میں کچھ اصلاح کا پہلو بھی ہو۔