بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ لاہور پہنچ گئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ممتاز اداکار نصیرالدین شاہ لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو محبت پاکستان میں ملتی ہے اسے ظاہر کرنے کے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے اپنے گھر آ گیا ہوں۔ پاکستان میں کوئی ڈر یا خوف نہیں لگتا۔ پاکستان میں ایک ہفتہ قیام ہو گا۔ پاکستان بھارت مشترکہ فلم 2 سے 3 ماہ میں ریلیز ہو جائے گی۔