• news

کبڈی ورلڈکپ جیت کر دنیا میں حکمرانی ثابت کریں گے : طاہر بٹ


اسلام آباد (اے پی پی) قومی کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر واحد جٹ نے کہا ہے کہ کبڈی روایتی کھیل ہے اور اسے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ کےلئے حکام کی توجہ کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ٹیم کبڈی ورلڈکپ جیت کر دنیا میں ایک بار پھر اپنی حکمرانی ثابت کر لے گی۔
 انہوں نے کہا کہ کبڈی کو پبلک کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی کھیلی جاتی ہے اور اس کی گراس روٹ لیول پر ترقی کےلئے اس کے اپنے سٹیڈیمز ہونے چاہئیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مشرف جاوید نے کہا کہ اس کھیل میں کپتان پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے، ٹیم کی تیاری اور کھیلنے کےلئے گراﺅنڈ کا فیصلہ بھی کرنا پڑتا ہے جو آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران کی وجہ سے یہ کھیل آہستہ آہستہ اپنی مقبولیت کھو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن