• news

ممتاز کالم نگار اردشیر کا¶س جی کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں


کراچی (خصوصی رپورٹر) ممتاز کالم نگار اردشیر کاﺅس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ اس سے قبل ان کی رہائش گاہ کلفٹن کراچی میں سیاست دانوں، عمائدین، سول سوسائٹی کے علاوہ ان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے ان کے صاحبزادے رستم کا¶س جی سے ملاقات کی۔ کراچی کے علاقے محمود آباد پارسی کالونی میں واقع ٹاور سائیلینس میں آخری رسومات ادا کی گئیں جبکہ کا¶س جی کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والوں میں سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو، سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر سید جلال محمود شاہ، ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی، شوکت ترین، حمید ہارون، عرفان اللہ مروت اور دیگر سیاستدان اور عمائدین شہر بھی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن