• news

اے این پی سندھ نے قومیت پرستوں اور فنکشنل لیگ نے کل کی ہڑتال کی حمایت کر دی


کراچی (وقت نیوز) اے این پی سندھ نے 30 نومبر کو قومیت پرستوں اور فنکشنل کی طرف سے ہڑتال کی حمایت کر دی۔ صدر اے این پی سندھ شاہی سید نے قومی پرست رہنما جلال محمود شاہ سے ملاقات میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کےلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے۔ اے این پی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی مخالفت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن