• news

بغیر دستاویزات کے ایران میں داخل ہونے والے 15 پاکستانی گرفتار، تفتان انتظامیہ کے حوالے


چاغی (آئی این پی) ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 15 پاکستانی باشندوں کو پکڑ کر تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ بدھ کو ایرانی حکام کی جانب سے ان 15 پاکستانی باشندوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کیا گیا جو بغیر دستاویزات ایران میں داخل ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن