• news

پیپلز پارٹی لاہور کے انتخابی دنگل میں بڑے ناموں کو میدان میں اتارے گی


لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پارٹی کے بڑے ناموں کو لاہور کے انتخابی میدان میں اتارے گی۔ اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز سٹیٹ گیسٹ ہا¶س میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں پارٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں منظور وٹو نے وزیراعظم کو لاہور کی سیاسی صورتحال کے بارےمےں بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنما¶ں سے کہا کہ وہ لاہور کے الیکشن کو سنجیدگی سے لیں، یہاں اپنی تمام توانائیاں صرف کرنا ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما¶ں پر زور دیا کہ وہ خود الیکشن لڑیں،اپنے بھائی‘ بیٹوں اور بھتیجوں پر یہ کام نہ چھوڑیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں‘ ان کی ہر حلقہ کی فہرستیں بنائیں اور وہ لسٹیں امیدواروں کے حوالے کریں تاکہ وہ ان لوگوں سے رابطے کر سکیں۔ بعدازاں وزیراعظم پارٹی رہنما¶ں کے ساتھ سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے گھر گئے۔ اعتزاز احسن نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ امیدواروں کا تعین جلد از جلد کیا جائے تاکہ امیدواروں کو اپنے حلقوں میں کام کرنے کا موقع ملے۔

ای پیپر-دی نیشن