• news

فنکشنل‘ ق لیگ اور این پی پی کے وزراءکے استعفے باقاعدہ طور پر منظور کرلئے: نثار کھوڑو


کراچی (وقائع نگار) قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو نے مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ق) اور نیشنل پیپلزپارٹی کے مستعفی وزراءکے استعفے قبول کرلئے ہیں جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نافذ نئے بلدیاتی نظام پیپلزلوکل گورنمنٹ بل پر اختلافات کے باعث مسلم لیگ (ف) کے جام مدد علی، رفیق بھانبھن، مسلم لیگ (ق) شہریار مہر اور این پی پی کے عابد جتوئی نے صوبائی وزارت سے استعفے دے دیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو قائم مقام گورنرسندھ نثار کھوڑو نے مذکورہ مستعفی وزراءکے استعفے منظور کرلئے، جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن