• news

افغان وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے‘سٹریٹجک معاہدے، ملا برادر کی رہائی سمیت اہم معاملات پر بات ہو گی


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سٹریٹیجک معاہدے ‘ مختلف معاملات پر دو طرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں گرفتار اہم طالبان رہنما ملا برادر کی رہائی کے معاملات پر بات چیت کیلئے افغان وزیر خارجہ اعلیٰ افغان حکام کے ہمراہ کل جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے‘ افغان وزیر خارجہ پاکستانی سیاسی و فوجی قیادت سے افغان طالبان کے ساتھ مفاہمت کے عمل سے متعلق پیشرفت خاص کر اعلیٰ سطح کی افغان امن کونسل کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد پر بھی بات چیت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کا دور ہ پاکستان ملا برادر کی رہائی‘ طالبان سے مذاکرات اور مفاہمت میں ان کے کردار کی وجہ سے خاصا اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن