سفارتخانوں کا مقصد اپنے شہریوں کی مدد ہوتا ہے: قونصلر عامر نثار
مانچسٹر ( پ ر ) مانچسٹر پاکستانی قونصلر عامر نثار چودھری نے پی او اے ایف کے صدر چودھری اکرم منہاس اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانوں کا مقصد اپنے عوام کی فلاح و بہبود ان کی مدد کرنا اور اپنے ملک کی ساکھ کو بہتر کرنا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون اور ان کا کردار لازم و ملزوم ہے۔ سفارت خانہ کے دروازے ہر پاکستانی کیلئے کھلے ہیں۔ جو جب چاہے رابطہ کر سکتا ہے۔