• news

مالدیپ کا بھارتی فرم سے معاہدہ ختم، نکل جانے کا حکم

کولمبو (اے ایف پی) مالدیپ نے بھارتی فرم کے ساتھ ائرپورٹ مینجمنٹ معاہدہ ختم کرنے کے فیصلہ کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس فیصلہ کے مضمرات میں قانونی، فنی اور معاشی مسائل کارفرما ہیں۔ صدر محمد ناہید کی حکومت نے جی ایم آر گروپ کو چلے جانے کیلئے 5 دن کی مہلت دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اسے برطانوی اور سنگاپور کے وکلاءنے معاہدہ ختم کرنے کا مشورہ دیا۔ کابینہ نے بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ادھر بھارت نے خبردار کیا ہے مالدیپ کے فیصلہ سے غیرملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن