پاکستانی سائنسدان خلیل چشتی آج بھارتی سپریم کورٹ میں پیش ہونگے
کراچی (لیڈی رپورٹر) بھارت میں مقدمے کا سامنا کرنے والے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی آج 29 نومبر کو دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ میں پیش ہونگے جہاں ان کی آزادی یا سزا برقرار رکھنے کے بارے میں حتمی فیصلے کی توقع ہے ان کی صاحبزادی شعاع نے نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارتی عدالت سے ان کے معمر والد کو ریلیف ملے گا ۔