• news

موبائل کمپنیوں کا اربوں مالیت کی سمیں واپس لینے سے انکار، ریٹیلرز پریشان

کراچی (این این آئی) ملک بھر میں دکانوں پر سموں کی فروخت پر حکومتی پابندی کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے ریٹیلرز سے اربوں مالیت کی سمیں واپس لینے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث ان کمپنیوں سے جڑے تقریباً 16 لاکھ ریٹیلرز میں بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر ہونے والے اس نقصان کے خدشہ کے پیش نظر ملک بھر کے ریٹیلرز نے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں علاقائی اور صوبائی سطح پر رابطے بھی شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے بااختیار دکانداروں کو میسجز کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے پہلے تمام سموں کو فروخت کر دیں بصورت دیگر کمپنی کسی بھی قسم کے نقصانات کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ ریٹیلرز نے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں تقریباً 3 کروڑ نان ایکٹیو سمیں موجود ہیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے اگر اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو لاکھوں خاندان شدید مالی دباﺅ کا شکار ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن