• news

دادو میں ”جاسوس سیٹلائٹ “گرکر تباہ، فوج نے دھاتی میٹریل کے ٹکڑے قبضہ میں لے لئے


دادو (ایجنسیاں) فوجی حکام نے گزشتہ روز جاسوس سیارے یا میزائل کے انجن اور دیگر دھاتی میٹریل کے ٹکڑے قبضہ میں لے لئے۔ علاقہ کے عوام جاسوس سیٹلائٹ کے گر کر تباہ ہونے اور زوردار دھماکہ سے خوفزدہ ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے آسمان پر بلند ہوتے ہوئے شعلے دیکھے۔ سیٹلائٹ کے تباہ ہونے سے پورے ضلع میں زوردار دھماکہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ انجن اور دیگر دھاتی میٹریل کا وزن 187 کلو گرام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن