ق لیگ سندھ کونسل کا اجلاس، مرکزی اور صوبائی قیادت کی بھرپور حمایت کا اعلان
کراچی (وقائع نگار) ق لیگ سندھ کونسل کا اجلاس گذشتہ روز ہوا جس میں سندھ کے تمام اضلاع سے لیگی کارکنان اور عہدےداران نے بھرپور شرکت کی۔ (ق) لیگ کے قائد چودھری شجاعت حسین اور جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید نے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اجلاس میں 180 صوبائی کونسل ارکان نے مرکزی اور صوبائی قیادت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ شجاعت حسین نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ غوث بخش مہر کا صدارات سے استعفیٰ ان کی ذاتی وجوہات ہے۔ غوث بخش مہر اور دیگر پارٹی عہدےداران کے تحفظات اور شکایات کو ہم سنجیدگی سے نوٹس میں لے رہے ہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے جس طرح سندھ میں مسلم لیگ کو منظم کر رکھا ہے انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔