طالبان سے مفاہمتی عمل، افغان وزیر خارجہ زلمے رسول آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد(اے پی اے ) افغان وزیر خارجہ زلمے رسول آج اسلام آباد پہنچیں گے ان کا دورہ پاکستان ملا برادر کی رہائی، طالبا ن سے مذاکرات اور مفاہمت میں ان کردار کی وجہ سے خاصا اہم ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اور افغان وزراءخارجہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات میں اہم طالبان رہنماﺅں کے نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں ملا برادر کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔افغان وزیر خارجہ پاکستانی سیاسی و فوجی قیادت سے افغان طالبان کے ساتھ مفاہمت کے عمل سے متعلق پیشرفت خاص کر اعلیٰ سطح کی افغان امن کونسل کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات پرعمل درآمد پر بھی بات چیت کرینگے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل المدتی سٹرٹیجک تعاون کے معاہدے پر صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا تھا تاہم بعض افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر دونوں ملکوں میں جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے سے بات چیت کا سلسلہ مزید آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔افغان وزیر خارجہ