پاکستان سے شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ اٹھائیں گے: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی دفتر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کی رہائی اور تحفظ چاہتے ہیں۔ شکیل آفریدی کو قید نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ پاکستانی حکام سے ملاقات میں معاملہ اٹھائیں گے۔ شکیل آفریدی کے خلاف کارروائی سے غلط پیغام جائے گا۔ پاکستان کو موقف سے آگاہ کر دیا۔