• news

کرزئی کی الیکشن مہم کیلئے 2 کروڑ ڈالر دیئے گئے: سابق چیئرمین کابل بنک‘ یہ غلط ہے: صدارتی ترجمان

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو اپنی انتخابی مہم کے دوران بنک آف کابل کی جانب سے ملنے والے لاکھوں ڈالرز کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ضمن میں صدر کو کسی قسم کی معلومات نہیں۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 900 ملین ڈالر کے فراڈ سے کابل بنک کی مالی پوزیشن تباہ ہو گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نقد رقم ائرلائن کے فوڈ ٹریز یعنی کھانے کی اشیاءکی طشتریوں کے ذریعے بیرون ملک سمگل کی گئی۔ انکوائری میں کرزئی کا نام نہیں لیا گیا لیکن یہ اشارہ موجود ہے کہ صدر کرزئی نے خود فائدہ اٹھایا تھا۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرائی جائے گی۔ فراڈ سکینڈل میں صدر کرزئی اور نائب صدر محمد قاسم کے بھائی بھی ملوث ہیں لیکن ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ بنک فراڈ سکینڈل کی سماعت کے دوران کابل بنک کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی کو انتخابی مہم کیلئے 2 کروڑ ڈالر دیئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن