سری لنکا‘ چیف جسٹس کا مواخذہ ہو کر رہے گا‘ سپیکر: سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی طلب کر لئے
کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ ٹکراﺅ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ادھر ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو ان کے اقدامات کے سلسلہ میں کوئی حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ سپیکر چامل راجہ پاسکے نے کہا ہے کہ مواخذہ کا معاملہ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے مواخذے کے معاملہ پر ارکان پارلیمنٹ کو وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے۔ سری لنکا کی بااثر بار ایسوسی ایشن نے مواخذے کے عمل کو غیرقانونی قرار دینے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ سپیکر نے واضح کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے کیونکہ کسی کو 225 ارکان پر مشتمل مجلس قانون ساز کے کام میں مداخلت کا اختیار نہیں۔